September 27, 2024 9:19 AM

printer

آج سیاحت کے عالمی دن کے موقعے پر اترپردیش میں کئی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

آج سیاحت کے عالمی دن کے موقعے پر اترپردیش میں کئی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ریاست کے وزیراعلیٰ اور وزیر سیاحت جھانسی میں مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔ محکمہئ سیاحت کے پرنسپل سکریٹری مکیش Meshram نے آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکار ریاست میں زرعی اور دیہی سیاحت سمیت مختلف متعلقہ شعبوں کو فروغ دینے کیلئے کام کررہی ہے۔
سال 2022 میں اترپردیش میں آنے والے سیاحوں کی مجموعی تعداد 31 کروڑ 86 لاکھ تھی۔ اِس کے مقابلے 2024 کے پہلے چھ مہینوں میں ہی قریب قریب اتنے ہی سیاح ریاست میں آچکے ہیں۔ موجودہ سال کی پہلی ششماہی میں 11 کروڑ سے زیادہ یاتری اور سیاح ایودھیا پہنچے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں