September 27, 2024 9:56 AM | World Tourism Day

printer

آج سیاحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

آج دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن منایا جارہاہے۔ لوگوں کو جوڑنے اور معیشتوں کو تقویت پہنچانے میں سیاحت کے رول کو اُجاگر کرنے کیلئے ہر سال 27 ستمبر کو یہ دن منایا  جاتا ہے۔ اس سال کا موضوع ہے: ”سیاحت اور امن“

مستقبل کی نسلوں کیلئے زیادہ پائیدار اور مساویانہ سیاحتی صنعت کو فروغ دینا بھی اِس کا مقصد ہے۔

اس موقعے پر سیاحت کی وزارت ترقی اور عالمی ہم آہنگی کو بڑھاوا دینے میں سیاحت کے اہم رول کو اُجاگر کرے گی۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کریں گے۔ اِس موقعے پر سیاحت کی وزارت سیاحت سے متعلق بہترین ٹورسٹ ولیج ایوارڈز جیتنے والوں کا اعلان بھی کرے گی۔

اِدھر سیاحت کی وزارت کی ڈائریکٹر جنرل Mugdha Sinha نے آکاشوانی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ ذمہ دارانہ اور پائیدار سیاحت وقت کا تقاضا ہے۔ محترمہ Sinha نے دنیا بھر میں امن اور خوشحالی کیلئے ایسی سیاحت پر توجہ مرکوز کئے جانے پر زور دیا، جس میں دیہی، خواتین، نوجوان اور مقامی برادری قائدانہ رول ادا کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں