آج نوجوانوں کا قومی دن ہے، یہ دن عظیم روحانی رہنما، فلسفی اور مفکر سوامی وویکانند کی یاد میں ہر سال 12 جنوری کو منایا جاتا ہے۔
اُن کی متاثر کُن زندگی اور بااختیار بنانے کا پیغام نوجوانوں کو اپنے خوابوں کو پروان چڑھانے اور اپنی توانائی کو بروئے کار لانے نیز اُن کے نظریات کے مطابق ایک بہتر مستقبل کو شکل دینے کی ترغیب دیتے ہیں۔
صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ، وزیراعظم نریندر مودی نے سوامی وویکانند کو ان کی یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ وویکانند نے مغربی دنیا کو ملک کا عظیم روحانی پیغام دیا اور بھارت کے عوام میں ایک نئی خود اعتمادی پیدا کی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ سوامی وویکانند نوجوانوں کے لیے ہمیشہ ہی تحریک کا ایک وسیلہ رہے ہیں، جس سے نوجوانوں میں جوش اور مقصد کی شمع روشن ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ایک مضبوط اور ترقی یافتہ بھارت کے اُن کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
Site Admin | January 12, 2025 2:13 PM