سوئٹزرلینڈ میں، یوکرین کی لڑائی میں امن کے قیام کے مقصد سے راہ ہموار کرنے کیلئے ایک بین الاقوامی کانفرنس آج Lake Lucerne پر Burgenstock Resort کے مقام پر ہورہی ہے۔ تقریباً 100 ممالک کے وزرائے اعظم اور دیگر اعلیٰ درجے کے نمائندوں اور عالمی اداروں سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ عہدیداروں کا، اس کانفرنس میں شرکت کرنے کی توقع ہے۔ یہ رہنما یوکرین کے اناج کی برآمدات، روس کے قبضے والے زپو ریشیا نیوکلیئر پاور پلاٹ کی حفاظت اور انسانیت سے متعلق مسائل، جس میں قیدیوں کا تبادلہ بھی شامل ہے، جسے اہمیت کے حامل موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔×
Site Admin | June 15, 2024 3:15 PM