آج سماجی مصلح ساوتری بائی پھولے کا یوم پیدائش ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں محترمہ پھولے کی، خواتین کو بااختیار بنانے کی علم بردار اور تعلیم اور سماجی اصلاح کے میدان میں ایک قائد کی حیثیت سے تعریف کی ہے۔
وزیر اعظم نے رانی ویلو نچیار کو بھی اُن کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ رانی ویلو نچیار نے نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف لڑائی میں بے مثال حوصلے اور دانشمندی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کئی نسلوں کو تحریک دی ہے کہ وہ کسی سماجی طبقے کو کچلے جانے کے خلاف اور آزادی کی لڑائی کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے میں رانی ویلو کے رول پر اُن کی ستائش کی۔