August 16, 2024 9:34 AM

printer

آج سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کو اُن کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

آج سابق وزیراعظم اور بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کو اُن کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ نئی دلی میں  اٹل بہاری واجپئی کی سمادھی Sadaiv Atal پر ایک   دعائیہ جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور وزیراعظم نریندر مودی نے اٹل جی کی سمادھی پر عقیدت کے پھول نذر کیے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے  ساتھ ساتھ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور راجیہ سبھا کے  ڈپٹی چیئرمین ہری ونش سمیت دیگر ممتاز لوگوں نے بھی       اٹل بہاری واجپئی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اٹل بہاری واجپئی ایک عظیم مقرِّر اور شاعر تھے اور وہ طویل عرصے تک BJP کی ایک پہچان رہے۔

0815 Mai Haar Nahi Manunga

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں