ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 5, 2024 2:37 PM

printer

آج راجیہ سبھا میں مختلف ارکان پارلیمنٹ نے وقفہ صفر کے دوران عوامی اہمیت کے حامل کئی معاملات اٹھائے

 

آج راجیہ سبھا میں مختلف ارکان پارلیمنٹ نے وقفہ صفر کے دوران عوامی اہمیت کے حامل کئی معاملات اٹھائے۔ بی جے پی کے Samik Bhattacharya نے کہا کہ حکومت کو بنگلہ دیش سے مغربی بنگال آنے والے مائیگرینٹ مزدوروں کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔ اترپردیش سے بی جے پی کی درشنا سنگھ نے کھلے بورویلز کی وجہ سے اموات کا معاملہ اٹھایا۔ اُنھوں نے کہاکہ خاص طور سے بچوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ان میں ہونے والی اموات کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔ کیرالہ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ Jebi Mather Hisham نے خلیجی ممالک میں ہوائی جہاز کے کرایہ میں زبردست اضافہ کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ غریب، مزدور اور متوسط طبقہ اس بوجھ کو برداشت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس معاملے پر فوری توجہ دے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں