August 5, 2024 9:37 PM

printer

آج راجیہ سبھا میں، نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی وزارت کے کام کاج پر بحث کی گئی

آج راجیہ سبھا میں، نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی وزارت کے کام کاج پر بحث کی گئی۔ BJP کے رکنِ پارلیمنٹ لکشمی کانت باجپئی نے کہا کہ حکومت کاربن کے اخراج کو کم کرتے ہوئے، بجلی کی دستیابی کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 2070 تک صفر کاربن اخراج کا مقصد حاصل کرنے کے تئیں عہد بند ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اِس کا مقصد کوئلے، پیٹرولیم اور گیس پر مبنی توانائی کی پیداوار میں کمی کرتے ہوئے، سبز ہائیڈروجن، شمسی اور آبی توانائی کے استعمال میں اضافہ کرنا ہے۔ اصل مقصد 50 لاکھ ٹن سبز ہائیڈروجن کی صلاحیت کو حاصل کرنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں