ہاکی میں بہار کے شہر راجگیر میں خواتین ایشین چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں آج بھارت کا مقابلہ چین سے ہوگا۔ بھارت، سیمی فائنل میں جاپان کو ہراکر فائنل میں پہنچا ہے۔ اُس نے کَل سیمی فائنل مقابلے میں جاپان کو دو۔صفر سے شکست دی۔ بھارت کی طرف سے نونیت کور نے کھیل کے 48 ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک کو گول میں تبدیل کیا، جبکہ Lalaremsiami نے کھیل کے 56ویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔ بھارتی ٹیم گروپ مرحلے میں اپنے تمام میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔
چین، ملیشیا کو ہراکر فائنل میں پہنچاہے۔ اُس نے کَل اسی مقام پر پہلے سیمی فائنل میں ملیشیا کو ایک کے مقابلے تین گول سے ہرایا۔ چین نے چھ میچوں میں سے پانچ میں جیت حاصل کی۔ ملیشیا نے دو میچ جیتے اور چار میں اُسے ہار کا سامناکرنا پڑا۔x