آج ذیابیطس یعنی ڈائی بٹیز کی روک تھام کا عالمی دن منایا جارہا ہے، جس کا مقصد اِس کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ یہ صحت عامہ سے متعلق ایک اہم چیلنج ہے، جس سے دنیا بھر میں لاکھوں لوگ متاثر ہیں۔ ہر سال یہ دن ذیابیطس کی روک تھام، ابتدا میں ہی اس کا پتہ لگانے، موثر بندوبست اور علاج تک مساویانہ رسائی کیلئے جامع کارروائی کی غرض سے ہنگامی ضرورت کو نمایاں کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔
اس سال کا موضوع ”رکاوٹوں کو دور کرنا، خلا کو پُر کرنا“ ہے جو کہ ذیابیطس کے علاج میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اجتماعی عہد بستگی پر زور دیتا ہے کہ ذیابیطس میں مبتلا ہر فرد کو اعلیٰ معیار اور کفایتی علاج تک رسائی حاصل ہو۔×