آج ذیابیطس کی روک تھام کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد ذیابیطس کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے جو کہ صحت عامہ سے متعلق ایک اہم چیلنج ہے جس سے دنیا بھر میں لاکھوں لوگ متاثر ہیں۔ ہر سال یہ دن ذیابیطس کی روک تھام، ابتدا میں ہی اس کا پتہ لگانے، موثر بندوبست اور علاج تک مساویانہ رسائی کیلئے جامع کارروائی کی غرض سے ہنگامی ضرورت کو نمایاں کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔
اس سال کا موضوع ”رکاوٹوں کو دور کرنا، خلا کو پُر کرنا“ ہے جو کہ ذیابیطس کے علاج میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کہ ذیابیطس میں مبتلا ہر فرد کو اعلیٰ معیار اور کفایتی علاج تک رسائی حاصل ہو، اجتماعی عہد بستگی پر زور دیتا ہے۔یہ حفظان صحت میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور علاج میں عدم مساوات کو دور کرنے کے لئے حکومتوں، صحت سے متعلق اداروں اور لوگوں کے درمیان اشتراک پر زور دیتا ہے۔