September 14, 2024 9:38 AM

printer

آج دوپہر چین کے شہر Hulunbuir میں مردوں کے ایشین چمپئن ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل پول میچ میں، بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا

ہاکی میں چین کے Hulunbuir میں جاری مردوں کے ایشین چیمپئن ٹرافی ٹورنامنٹ کے پانچویں اور فائنل پول میچ میں بھارت کا مقابلہ آج روایتی حریف پاکستان سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر سوا ایک بجے شروع ہوگا۔

چار مرتبہ کی چیمپن رہی بھارتی ٹیم، سیمی فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے۔ بھارتی ٹیم نے لیگ مرحلے میں جنوبی کوریا کو شکست دیتے ہوئے اپنی لگاتار چوتھی جیت درج کی۔ ہرمن پریت سنگھ کی قیادت والی بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل تسخیر رہی ہے۔

بھارتی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں 12 پوائنٹس کے ساتھ    فی الحال سب سے اوپر ہے۔ پاکستان کے ساتھ آج ہونے والے مقابلے سے قطعِ نظر، بھارتی ٹیم راؤنڈ روبن مرحلے میں پہلی پوزیشن پر رہے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں