ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 22, 2025 9:35 AM | World Water Day

printer

آج دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

آج دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن میٹھے پانی کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے اور آبی وسائل کے پائیدار انتظام کی وکالت کرتا ہے۔ عالمی تقریب کا مقصد دنیا بھر میں پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے لوگوں میں بیداری پیدا کرنا اور اُنہیں اقدامات کی ترغیب دینا ہے۔

عالمی سطح پر میٹھے پانی کی سپلائی کو برقرار رکھنے میں گلیشیئرز کے اہم کردار اور آب و ہوا کی تبدیلی کے تناظر میں گلیشیئرز کے تحفظ کے اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس سال پانی کے عالمی دن کا موضوع: ”گلیشیئر کا تحفظ“ ہے۔ اس موقع پر پورے ملک اور دنیا بھر میں پانی کی بچت کے بارے میں شعور اُجاگر کرنے کے لیے کئی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

حکومت، ہریانہ کے پنچکولہ میں نہایت متوقع جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین – 2025 مہم کا آغاز کرے گی۔ یہ مہم جل شکتی کی وزارت ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت اور ہریانہ سرکار کے اشتراک سے شروع کی جا رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ”پانی کے ہر بوند کی گنتی“ کے وژن کو حقیقت بناتے ہوئے ملک بھر میں پانی کی بچت کے سلسلے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنا اور مناسب کارروائی کرنا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں