ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 27, 2024 9:48 PM

printer

آج دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

آج دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ یہ دن ہر سال 27 ستمبر کو لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنے اور معیشتوں کے فروغ میں سیاحت کے رول کو اُجاگر کرنے کی غرض سے منایا جاتا ہے۔ اِس سال کا موضوع ہے ’سیاحت اور امن‘۔ اِس موقع پر سیاحت کی وزارت نے آج کئی اقدامات کا آغاز کیا ہے، جِن میں Paryatan Mitra، Paryatan Didi، Incredible India Content مرکز اور ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر سیاحوں کے تجربات کے اظہار کا طریقہئ کار شامل ہیں۔
بھارت کو سیاحت کا ایک مرکز بنانے کے حکومت کے ویژن کی تکمیل کے مقصد سے سیاحت کی وزارت نے
Paryatan Mitra اور Paryatan Didi پہل کا آغاز کیا ہے۔ اس پہل کے تحت خواتین اور نوجوانوں کو تربیت دیئے جانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ اُنہیں سیاحت کی نئی مصنوعات تیار کرنے اور Heritage Walks، مختلف اقسام کے کھانے، قدرتی مقامات کی سیر اور گھر میں قیام جیسے تجربات سے واقف کرایا جاسکے۔ وزارت نے اپنے Incredible India digital Portal پر ایک Incredible India Content مرکز کی بھی شروعات کی ہے۔جس میں ملک میں سیاحت سے متعلق اعلیٰ درجے کی تصویریں، فلم اور نیوزلیٹرس وغیرہ اکٹھا کئے گئے ہیں۔ یہ مرکز بھارت آنے والے سیاحوں کیلئے سفر سے متعلق تجربات میں اضافہ کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں