ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 27, 2024 3:36 PM

printer

آج دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن منایا جارہاہے

آج دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن منایا جارہاہے۔ لوگوں کو جوڑنے اور معیشتوں کو تقویت پہنچانے میں سیاحت کے رول کو اُجاگر کرنے کیلئے ہر سال 27 ستمبر کو یہ دن منایا  جاتا ہے۔ اس سال کا موضوع ہے: ”سیاحت اور امن“ مستقبل کی نسلوں کیلئے زیادہ پائیدار اور مساویانہ سیاحتی صنعت کو فروغ دینا بھی اِس کا مقصد ہے۔

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ سیاحت انسانیت کے رشتے کو مستحکم کرتی ہے جس کی اِس وقت شدید ضرورت ہے۔ آج نئی دلی میں سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا ہے کہ سیاحت امن کے عمل میں بڑے پیمانے پر تعاون کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا امن کی خواہاں ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ دنیا کی کسی بھی حصے میں کوئی تنازع کرہئ ارض کے ہر حصے کے لیے ایک اذیت ہے کیونکہ اِس سے سپلائی Chain میں خلل پڑتا ہے۔ جناب دھنکھڑ نے زور دیا کہ اِس سال عالمی یوم سیاحت کا موضوع ”سیاحت اور امن“ بہت اہمیت رکھتا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ موضوع بھارت کے لیے بھی موزوں ہے جو سب سے بڑی، متحرک اور فعال جمہوریت ہے اور جو انسانی آبادی کے چھٹے حصے کا مسکن ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے عالمی یوم سیاحت کو عالمی اقتصادی ترقی، سماجی ترقی اور ثقافتی تبادلے پر سیاحت کے گہرے اثرات کو اُجاگر کرنے والا دن قرار دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں