آج دنیا بھر میں دماغی صحت کا عالمی دن منایا جارہاہے۔ اِس دن کا مقصد دماغی صحت سے متعلق امور کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور عالمی سطح پر دماغی صحت کی دیکھ بھال میں مدد فراہم کرنے کی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔ اِس سال کا موضوع ہے، ’کام کی جگہ پر دماغی صحت‘
یہ موضوع مشترکہ کارروائی کی اہمیت پر زور دیتا ہے تاکہ کام کی جگہوں پر ذہنی صحت کو پروان چڑھانے، نقصان سے تحفظ کیے جانے اور جو ضرورت مند ہیں اُن کو مدد فراہم کیے جانے کو یقینی بنایا جاسکے۔ 2015-16 میں کیے گئے دماغی صحت کے جائزے کے مطابق بھارت میں تقریباً دس اعشاریہ چھ فیصد سے زیادہ معمر افراد ذہنی پریشانیوں سے دوچار ہیں۔