آج خواندگی کا عالمی دن ہے۔ یہ دن ہر سال 8 ستمبر کو منایا جاتا ہے تاکہ افراد، برادریوں اور سوسائٹیوں کے لیے خواندگی کی اہمیت کے بارے میں ہر ایک کو یاد دلایا جا سکے۔ خواندگی کے عالمی دن کے لیے اس سال کا موضوع ہے: ”کثیر لسانی تعلیم کو فروغ دینا، آپسی مفاہمت اور امن کے لیے خواندگی“ بھارت سرکار کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے نے کل خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا تھا۔ اِس کانفرنس کا مقصد آج کی دنیا میں خواندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین تبادلہئ خیال کرسکیں۔
Site Admin | September 8, 2024 3:27 PM