July 6, 2024 2:44 PM

printer

آج تیسرے پہر ہرارے میں بھارت اور زمبابوے کے درمیان پانچ ٹوینٹی ٹوینٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا

ٹوینٹی ٹوینٹی عالمی کپ جیتنے کے بعد بھارت کے نوجوان کرکٹ کھلاڑیوں کی ٹیم آج تیسرے پہر ہرارے میں میدان میں اترے گی، جہاں بھارت اور زمبابوے کے درمیان پہلا ایک روزہ ٹوینٹی ٹوینٹی میچ کھیلا جائے گا۔ بھارت کی ٹیم کی قیادت شبھمن گِل کریں گے۔دونوں ملکوں کے درمیان مجموعی طور پر پانچ ٹوینٹی ٹوینٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ مایہ ناز کھلاڑی، روہت، کوہلی اور جڈیجہ کے ٹوینٹی ٹوینٹی میچوں سے سبکدوش ہوجانے کے بعد یہ پہلی ٹوینٹی ٹوینٹی بین الاقوامی سیریز ہے۔ ویسٹ انڈیز میں عالمی کپ جیتنے کے بعد سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔ ٹیم میں Riyan  پراگ، ابھیشیک شرما اور ہرشِت رانا جیسے کھلاڑی اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔       

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں