آج تیسرے پہر مہاراشٹر کے گونڈیا ضلع میں سڑک ارجُنی پر ہوئے ایک حادثے میں کم سے کم 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاستی ٹرانسپورٹ کی یہ بس Bhandara سے گونڈیا جارہی تھی، جب بندراوَن ٹولہ گاؤں کے نزدیک کنٹرول سے باہر ہونے کے بعد پلٹ گئی۔ 9 افراد موقعے پر ہی فوت ہوگئے جبکہ تقریباً دیگر 30 افراد زخمی ہوئے جنھیں گونڈیا ضلع اسپتال لے جایا گیا۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اظہارِ تعزیت کیا ہے اور ضلع حکام کو زخمیوں کی مدد کرنے احکامات دیئے ہیں۔ انھوں نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو دس لاکھ روپئے فی کس کی امداد کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے اس حادثے میں جانوں کے زیاں پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب مودی نے اُن لوگوں سے تعزیت کی ہے جنھوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے۔ انھوں نے اِس امید کا اظہار کیا کہ زخمی جلد ہی صحت یاب ہوجائیں گے۔ انھوں نے فوت ہونے والوں کے قریب ترین رشتے دار کو وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ سے دو-دو لاکھ روپئے کی نقد امداد کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں میں سے ہر ایک پچاس-پچاس ہزار روپئے دیئے جائیں گے۔
Site Admin | November 29, 2024 9:35 PM