آج تپ دِق یعنی ٹی بی کا عالمی دن ہے۔ یہ دن ہر سال 24 مارچ کو منایا جاتا ہے، تاکہ تپ دِق(ٹی بی) کے سماجی اور معاشی تباہ کُن اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے اور اس عالمی وبا کے خاتمے کے لیے کوششوں کو تیز کیا جا سکے۔ یہ دن ڈاکٹر رابرٹ کوچ کی 1882 میں ٹی بی بیکٹیریہ کی دریافت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
اس سال کا موضوع ہے ”ہاں ہم ٹی بی کا خاتمہ کر سکتے ہیں: عزم، خود کو وقف کر دینے اور مقصد کا حصول“۔ یہ موضوع جاری کوششوں پر اس بات کا موقع فراہم کرتا ہے کہ مقامی، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ٹی بی کے خاتمے کے لیے زیادہ مضبوط عزم کو فروغ دیا جائے، خاص طور پر دوا کے خلاف مزاحمت رکھنے والے ٹی بی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے۔
ایک رپورٹ
V/C – Priya
مرکزی حکومت نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں سے TB کو ختم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ اِن میں خطرے سے دوچار آبادیوں میں TB کی جانچ میں اضافہ، TB مریضوں کی تشخیص اور مفت دواؤں کی فراہمی اور اِن مریضوں کو نکشے پوشن یوجنا کے تحت غذائیت فراہم کرنے کی خاطر ماہانہ ایک ہزار روپے کی ادائیگی شامل ہیں۔