ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 6, 2024 3:09 PM

printer

آج بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی برسی، مہاپری نِروان دِوس کے طور پر منائی جارہی ہے

بھارتی آئین کے معمار، بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی اَڑسٹھویں برسی کے موقع پر آج مہاپری نروان دِوس منایا  جا رہا ہے۔ اس دن، ملک ایک منصفانہ اور جامع معاشرے کی تعمیر کے لیے باباصاحب امبیڈکر کی تعلیمات اور عزم کی عکاسی کرتے ہوئے اُنہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

ملک کی تعمیر میں ڈاکٹر امبیڈکر کے گراں قدر تعاون کو اُجاگر کرنے کے لیے ملک بھر میں کئی پروگراموں کا انقعاد کیا جا رہا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے نئی دلّی میں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے پریرنا استھل میں ڈاکٹر امبیڈکر کو گلہائے عقیدت نذر کئے۔

سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، کانگریس صدر ملکاارجن کھڑگے، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر شخصیتوں نے بھی پریرنا اِستھل پر بھارتی آئین کے معمار کو گلہائے عقیدت نذر کئے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اس سال کے شروع میں ممبئی میں Chaitya بھومی کے اپنے دورے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے ڈاکٹر امبیڈکر کو سماجی انصاف کا علم بردار قرار دیا۔

انہوں نے خاص طورپر کہا کہ مساوات اور انسانی وقار کیلئے ڈاکٹر امبیڈکر کی انتھک جدوجہد، آئندہ نسلوں کو تحریک دیتی رہے گی۔ جناب مودی نے خاص طور پر کہا کہ آج ملک ڈاکٹر امبیڈکر کے تعاون کا احترام کرتا ہے اور وہ اُن کے نظریات کو پورا کرنے کے عزم کو بھی دہراتا ہے۔

بابا صاحب امبیڈکر ایک قابل احترام رہنما، ماہر قانون، مفکر، ماہر اقتصادیات اور سماجی مصلح تھے، جنہوں نے اپنی زندگی کو سماج میں مساوات لانے اور ذات پات پر مبنی تفریق کو ختم کرنے کیلئے وقف کردی تھی۔ بابا صاحب کو بعد اَز مرگ 1990 میں بھارت رتن سے نوازا گیا تھا۔

صدر جمہوریہ نے عظیم رہنما، مفکر اور مصلح کی 68ویں برسی ”مہاپری نروان دیوس“ کے موقع پر ریاستی گورنر رگھوبرداس اور دیگر معزز شخصیات کے ہمراہ، اوڈیشہ کی راجدھانی میں A.G.Square پر بابا صاحب کے مجسّمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔ بابا صاحب امبیڈکر نے اپنی پوری زندگی، مساوات اور برابری کی پُرزور حمایت کرنے اور ذات پر مبنی تفریق کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے وقف کردی تھی۔

صدر جمہوریہ منگل سے اپنے آبائی ریاست اوڈیشہ کے پانچ روزہ دورے پر ہیں۔ وہ آج سہ پہر اپنے آبائی وطن  میور بھنج ضلع میں Uparbeda جائیں گی۔ وہ آج اور کَل میور بھنج ضلع میں کئی پروگراموں میں شرکت کریں گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں