August 16, 2024 2:23 PM

printer

آج بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کو اُن کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے

آج سابق وزیراعظم اور بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کو اُن کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ نئی دلی میں اٹل بہاری واجپئی کی سمادھی Sadaiv Atal پر ایک دعائیہ جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور وزیراعظم نریندر مودی نے اٹل جی کی سمادھی پر عقیدت کے پھول نذر کیے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ساتھ ساتھ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش سمیت دیگر ممتاز لوگوں نے بھی اٹل بہاری واجپئی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اٹل بہاری واجپئی ایک عظیم مقرِّر اور شاعر تھے اور وہ طویل عرصے تک BJP کی ایک پہچان رہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اٹل بہاری واجپئی کو، ملک کی تعمیر میں اُن کے بے مثال تعاون پر یاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے اٹل بہاری واجپئی کے، اس بات کو یقینی بنانے کی جانب خود کو وقف کردینے کا بھی خاص طور پر ذکر کیا، کہ شہری بہتر معیار زندگی کے ساتھ جی سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں