August 21, 2024 2:28 PM

printer

آج بھارت بند کا ملا جلا اثر پڑا ہے۔ ہریانہ اور  چنڈی گڑھ میں اس کا کوئی اثر نہیں پڑا

آج بھارت بند کا ملا جلا اثر پڑا ہے۔ ہریانہ اور  چنڈی گڑھ میں اس کا کوئی اثر نہیں پڑا۔ ریزرویشن بچاؤ سنگھرش سمیتی نے درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبیلوں کے ریزرویشن کے بارے میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے پیش نظر یہ بند کرایا ہے۔ راجستھان میں بھرت پور، کرولی، سوائے مادھوپور اور Deeg- Kumhar اضلاع میں انٹرنیٹ پر بند کا اثر پڑا ہے۔ انتظامیہ نے جے پور سمیت 16 ضلعوں میں اسکول اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تین یونیورسٹیوں کے امتحانات منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ بہار میں بند کے حامیوں نے حاجی پور، دربھنگہ، مظفرپور، جہاں آباد اور کئی دوسرے اسٹیشنوں پر احتجاج کیا، جس کی وجہ سے ریل گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ گاڑیوں کے کم چلنے کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جب پولیس نے احتجاج کرنے والوں کو روکا تو پٹنہ میں Dak Bunglow پر جھڑپ ہوگئی۔ جب پٹنہ میں احتجاج کرنے والے تشدد پر اتر آئے تو پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں