آج بھارتی فضائیہ کا یومِ تاسیس منایا گیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس موقع پر بھارتیہ فضائیہ کو مبارکباد دی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ فضائیہ کو اُس کے حوصلے و پیشہ ورانہ مہارت اور ملک کو تحفظ فراہم کرنے میں اس کے رول کیلئے سراہا جاتا ہے، جو انتہائی قابلِ ستائش ہے۔بھارتیہ فضائیہ کا 92 واں یومِ تاسیس کی یہ تقریب پہلی مرتبہ چنئی کے نزدیک Tambaram فضائیہ اسٹیشن پر منعقد کی گئی۔دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان نے اس موقع پر پرچم لہرایا۔ فضائیہ کے عملے کے سربراہ جناب A.P. سنگھ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور اس سال فضائیہ کے یونٹوں کی امتیازی کار کردگی کے اعتراف میں توصیف نامے اور اعزازات عطا کئے۔
Site Admin | October 8, 2024 9:39 PM