ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 4, 2024 10:03 AM

printer

آج بھارتی بحریہ کے دن کی تقریبات منائی جارہی ہیں۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، اُڈیشہ کے شہر Puri میں منعقد کی جارہیں اِن تقریبات میں شرکت کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج دوپہر اڈیشہ کے شہر Puri میں بلو فلیگ Beach پر، بحریہ کے دن کی تقریبات میں  مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گی۔ تقریبات میں 15 بحری جہازوں، آبدوزوں اور 40 سے زیادہ طیارے کرتب دکھائیں گے، جس میں بحری کمانڈوز اور بھارتی بحریہ کا عملہ بھی حصہ لے گا۔ بحریہ کی صلاحیتوں اور بھارت کے سمندر سے متعلق مفادات کی حفاظت کیلئے خود کو وقف کردینے کو اجاگر کرنے کے مقصد سے اس تقریب میں MiG-29K اور Hawk جنگجو جیٹ طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔ MARCOS کی طرف سے جنگی مشقیں، آبدوز کی کارکردگی، زمین اور پانی پر اُترنے اور جنگی جہازوں سے راکٹ داغے جانے کی مشقیں پیش کی جائیں گی۔

بھارتیہ بحریہ کا دن ہر سال چار دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن 1971 کی جنگ کے دوران بحریہ کی فیصلہ کُن کارروائی Trident کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ جب بھارتی میزائل کشتیوں نے، کراچی بندرگاہ کو زبردست نقصان پہنچایا تھا۔ اِس سال اِس تقریب میں Puri کے بلوفلیگ ساحل پر مشق پیش کی جائے گی۔ اس تقریب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو بھی شرکت کریں گی، جو بھارتی مسلح فوجوں کی سپریم کمانڈر بھی ہیں۔ تقریب میں بھارتی بحریہ، قزاقی کی روک تھام کے مشنوں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی مدد اور عالمی بحری مشقوں کا مظاہرہ کرے گی۔ تقریب میں 62 بحری جہازوں اور آبدوزوں کی کارکردگی بھی پیش کی جائے گی، جنہیں ملک ہی میں تیار کیا گیا ہے اور جن میں مصنوعی ذہانت AI روبوٹکس اور کوانٹم کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ صدر مرمو کَل سے اپنے وطن اڈیشہ کے پانچ روزہ دورے پر ہیں۔ وہ Puri میں شری جگن ناتھ مندر جائیں گی اور گوپا بندھو آیوروید مہا ودیالیہ کی، 75 سال پورے ہونے کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں