ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 14, 2025 2:59 PM

printer

آج بھارتی آئین کے اعلیٰ معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو اُن کی 134 ویں جینتی پر خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے

آج بھارتی آئین کے اعلیٰ معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو اُن کی 134 ویں جینتی پر خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔اس موقع پر ملک بھر میں بہت سی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ،وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری وَنش، راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر جے پی نڈّا، راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی، مرکزی وزیروں اورارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے پر عقیدت کے پھول نذر کیے۔

انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بڑی تعداد میں عام لوگ بھی وہاں پہنچ رہے ہیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، صدر جمہوریہ نے کہا کہ بابا صاحب نے انتہائی مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود، خود اپنی ایک نمایاں اور منفرد شناخت قائم کی اور اپنی غیر معمولی کامیابیوں کے سبب دنیا بھر میں احترام حاصل کیا۔ صدر جمہوریہ مرمو نے بابا صاحب کو حیرت انگیز اور غیر معمولی صلاحیتوں اور کثیر جہتی شخصیت کا حامل قرار دیا۔ صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ بابا صاحب، تعلیم کے حصول کو، سماجی تبدیلی اور دبے کچلے مظلوم افراد کو بااختیار بنانے کے لیے، ایک اہم وسیلہ سمجھتے تھے۔ انہوں نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی زندگی میں ڈاکٹر امبیڈکر کے نظریات کو اختیار کرنے کا عزم کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں