ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 3, 2024 3:46 PM

printer

آج بھائی دُوج کا تہوار منایا جارہا ہے

آج بھائی دُوج کا تہوار منایا جارہا ہے۔ یہ تہوار دیوالی کے دو دن بعد منایا جاتا ہے اور اِس کے ساتھ ہی پانچ دن کی تقریبات اختتام پذیر ہوتی ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں بھائی دُوج کو الگ الگ ناموں سے جانا جاتا ہے۔

اِس دن بہنیں اپنے بھائیوں کے ماتھے پر ٹیکا لگاتی ہیں اور اُن کی سلامتی اور طویل عمر کیلئے پرارتھنا کرتی ہیں۔ اِس کے عوض بھائی اپنی بہنوں کی حفاظت اور اُن کا خیال رکھنے کا وعدہ کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھائی دُوج کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ اِس تہوار سے بھائیوں اور بہنوں کے درمیان پیار و محبت اور مستحکم ہوگا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں