August 10, 2024 9:36 AM

printer

آج ببر شیروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

آج ببر شیروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اِس دن جنگل کے بادشاہ کے تحفظ کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔ اِس دن کا مقصد ببر شیروں کی کم ہوتی ہوئی تعداد اور انہیں مختلف خطروں سے بچانے کی فوری ضرورت پر دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہے۔
بھارت میں ببر شیروں کے تحفظ کو ثقافتی اور ماحولیاتی اہمیت حاصل ہے۔ یہاں ایشیائی نسل کے ببر شیر پائے جاتے ہیں۔ یہ شیر، صرف گیر جنگلات میں پائے جاتے ہیں۔
ماحولیات کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اِس خطے میں تحفظ کی کوششوں کی وجہ سے ببر شیروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ببر شیروں کی یہ تعداد 2015 میں تقریباً 523 تھی جو 2020 میں تقریباً 674 ہوگئی ہے۔
15 اگست 2020 کو پروجیکٹ Lion کا آغاز کیا گیا تھا جو جامع اور طویل مدتی تحفظاتی کوششوں کے ذریعے مستقبل میں ایشیائی نسل کے ببر شیروں کو محفوظ کرنے کا ایک بنیادی قدم ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں