آج اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے ایک سرکردہ کاروباری گروپ کے خلاف مبینہ رشوت کے الزامات کے معاملے پر پارلیمنٹ میں ایک احتجاجی مارچ کیا۔ لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی، ڈی ایم کے، آر جے ڈی اور دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں اور کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ اِس احتجاج میں شامل ہوئے۔ یہ ارکان نعرے بازی کرتے ہوئے اِس معاملے کی تحقیقات پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی سے کرائے جانے کی مانگ کررہے تھے۔اِس دوران مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے پارلیمنٹ میں احتجاج کے لیے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جناب سنگھ نے اِسے ڈراما قرار دیا۔
Site Admin | December 5, 2024 2:15 PM