آج انسانی حقوق کا دن منایا جارہا ہے۔ یہ دن ہر سال انسانی حقوق کے ہمہ گیر اعلانیے کی یاد منانے کیلئے منایا جاتا ہے۔ اس اعلانیے کو 1948 میں دنیا بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ایک مشترکہ معیاری طریقہ کار کے طور پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ذریعہ اپنایا گیا تھا اور باضابطہ طور پر اس کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس سال کا موضوع ہے ”ابھی ہمارے حقوق اور ہمارا مستقبل“۔ یہ موضوع، اس بات پر زور دیتا ہے کہ انسانی حقوق، صرف اُمنگوں والا نہیں بلکہ ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کیلئے افراد اور برادریوں کو بااختیار بنانے کا ایک عملی ذریعہ بھی ہیں۔
انسانی حقوق کے قومی کمیشن NHRC کی کارگزار چیئرپرسن وِجے بھارتی سَیانی نے سبھی سے Sarv Bhavantu Sukhinah کی تہذیبی اقدار اور اخلاقیات کے عین مطابق ملک میں انسانی حقوق کے کلچر کو فروغ دینے اور اس کی حفاظت کرنے کیلئے کھڑے ہونے کی پُرزور اپیل کی ہے۔ انسانی حقوق کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں محترمہ سَیانی نے کہا کہ کمیشن ہر شخص کے انسانی حقوق اور وقار کے تحفظ کیلئے سب کی حوصلہ افزائی اور بااختیار بنانے کی کوششوں کو جاری رکھنے کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا قومی کمیشن ملک کے اندر اور پوری دنیا میں انسانی حقوق کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے، خاص طور پر عالمی خطہ جنوب میں، وہ دیگر قومی انسانی حقوق کے اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔×