ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 13, 2025 10:13 PM

printer

آج آندھرا پردیش کے کیلاسوپتھنم میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں ایک دھماکہ ہونے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

آج آندھرا پردیش کے Kailasopatnam میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں ایک دھماکہ ہونے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 4 کارکن جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دو کارکن زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال جاتے ہوئے چل بسے۔

یہ دھماکہ، دوپہر بارہ بج کر 45 منٹ پر ہوا جب وہاں تقریباً 30 کارکن موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی بہتر طبی نگہداشت اور حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے Anaka Palli ضلعے کے کارخانے میں ہوئے حادثے میں مرنے والوں کے تئیں اظہارِ تعزیت کیا ہے اور وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ سے ہر مہلوک کے قریبی رشتے دار کو دو لاکھ روپے اور زخمیوں میں سے ہر ایک کو 50 ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسی دوران آندھرا پردیش سرکار نے ہر مرنے والے کے قریبی رشتے دار کو 15 لاکھ روپے اور زخمیوں کے مکمل علاج کا خرچ اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں