ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 11, 2024 9:04 PM

printer

آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کی 29ویں سالانہ کانفرنس COP-29، آج آذربائیجان کے شہر Baku میں شروع ہوگئی ہے

آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کی 29ویں سالانہ کانفرنس COP-29، آج آذربائیجان کے شہر Baku میں شروع ہوگئی ہے۔ اِس دو ہفتے طویل کانفرنس میں، جسے “Finance COP” کانام دیا گیا ہے، آب وہوا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں کیلئے، آب وہوا سے متعلق نئے مالی نشانے مقرر کرنے پر خاص توجہ دی جائے گی۔بھارت اور عالمِ جنوب کیلئے، آب وہوا سے متعلق اہداف کو حاصل کرنے کیلئے مالیات، ٹیکنالوجی اور توانائی کے وسائل نیز آب وہوا کی تبدیلی کے فوری اثرات سے متعلق کمیونٹیز کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے رسائی، بدستور انتہائی حساس ہے۔ بھارت نے تخفیف کرنے اور اختیار کرنے، دونوں کیلئے مطلوب مالیہ کی فوری ضرورت پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے عالمی آب وہوا سے متعلق مالیاتی فریم ورک کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں