ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 26, 2025 2:56 PM

printer

آئی پی ایل کرکٹ میں آج شام گوہاٹی میں راجستھان رائلس کا مقابلہ کولکاتا نائٹ رائڈرس سے ہوگا

 IPL ٹی-ٹوینٹی کرکٹ میں آج راجستھان رائلس کا مقابلہ کولکاتہ نائٹ رائڈرس سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے گو۱ہاٹی میں کھیلا جائے گا۔

پنجاب کنگس نے گجرات ٹائٹنس کو کل رات 11 رن سے ہرایا۔ یہ میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پنجاب کنگس کی جانب سے دیے گئے 244 رن کے نشانے کے لیے کھیلتے ہوئے گجرات ٹائٹنس مقررہ 20 اوورس میں 5 وکٹ کے نقصان پر 232 رن ہی بنا سکی۔ اس سے قبل، پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے پنجاب کنگس نے مقررہ 20 اوورس میں 5 وکٹ کے نقصان پر 243 رن بنائے۔ پنجاب کنگس کی جانب سے شریس ایّر نے سب سے زیادہ 97 رن بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ اُنہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں