IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آج احمدآباد نریندر مودی اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنس کا مقابلہ دلی کیپٹلس سے ہوگا۔ یہ میچ سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ دونوں ہی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست رہنے کے ارادے سے اتریں گی۔ اکشر پٹیل کی قیادت میں دلی کیپٹلس کو اب تک چھ میچوں میں صرف ایک میچ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شبھ من گِل کی قیادت میں گجرات ٹائٹنس کے پاس مضبوط بلے بازی ہے۔
آج کے دوسرے میچ میں راجستھان رائلز کا مقابلہ جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں لکھنؤ سُپر جائنٹس سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات نجے شروع ہوگا۔ راجستھان رائلس لگاتار تین میچ ہارنے کے بعد کھیل میں واپس آنا چاہے گی جبکہ لکھنؤ سُپر جائنٹس زنردست فارم میں ہے۔ اس نے چنئی سُپر کنگس سے پچھلا میچ ہارنے سے پہلے لگاتار تین میچوں میں جیت حاصل کی ہے۔x