آئی سی سی کے مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں، آج بنگلہ دیش، نیپال کو 21 رن سے ہرا کر، ٹورنامنٹ کے سُپر۔8 مرحلے میں پہنچ گیا۔ اس کے ساتھ ہی، اس مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی سبھی آٹھ ٹیمیں طے ہوگئی ہیں۔ بنگلہ دیش، اس مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی آخری ٹیم تھی۔
سُپر۔8 راؤنڈ 19 جون کو شروع ہوں گے اور 25 جون کو اختتام پذیر ہوں گے۔
پہلا گروپ بھارت، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور افغانستان پر مشتمل ہے جبکہ دوسرے گروپ میں امریکہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ سُپر۔8 کا پہلا میچ، امریکہ اور جنوبی افریقہ کے درمیان 19 جون کو کھیلا جائے گا۔جبکہ بھارت 20 جون کو اپنے پہلے میچ میں افغانستان کا سامنا کرے گا۔
سبھی میچ ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔X
Site Admin | June 17, 2024 9:55 PM