خواتین کے ٹی-ٹوینٹی کرکٹ عالمی کپ میں آج، گروپ -A کے میچ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا۔
آج شام ساڑھے سات بجے گروپ-B کے میچ میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ یہ دونوں میچ شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔
کَل رات دبئی میں بھارت / نیوزیلینڈ سے 58 رن سے ہار گیا۔ 161 رن کا نشانہ حاصل کرنے کی جدوجہد میں بھارتی ٹیم 19 اوورز میں محض 102 رن پر سمٹ گئی۔ نیوزیلینڈ کی Rosemary Mair نے چار وکٹ لئے۔
اس سے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزیلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 160 رن بنائے۔ Sophie Devine نے 36 گیندوں میں سب سے زیادہ 57 رن بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہیں۔