June 14, 2024 2:10 PM | IMD weather

printer

آئی ایم ڈی نے پیشگوئی کی ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال کے ذیلی علاقوں سکم اور شمال مشرقی بھارت میں اگلے تین سے چار دن، موسلادھار بارش جاری رہے گی

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے ملک کے شمال مغربی شمالی اور مشرقی حصوں میں تیز گرمی کیلئے اورینج الرٹ جاری کیاہے۔IMD نے کہا ہے کہ پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ میں آئندہ تین سے چار دنوں تک شدید سے بہت شدید گرمی کاسلسلہ جاری رہے گا۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے IMD کے سینئر سائنسداں آر کے جینا منی نے کہا کہ آئندہ دنوں میں ان خطوں میں اوسط درجہ حرارت میں پانچ سے چھ ڈگری سیلسیس اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

موسمیات کے محکمے نے آئندہ تین سے چار دنوں میں ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم اور ملک کے شمال مشرقی حصے میں کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

جنوب مغربی مانسون پر IMD نے کہا ہے کہ اگلے دو سے تین دن میں اس کے مہاراشٹر، چھتیں گڑھ، اڈیشہ، ساحلی آندھرا پردیش اور شمال مغربی خلیج بنگال کے کچھ اور حصوں کی جانب بڑھنے کیلئے موسم سازگار ہے۔

اس دوران دلی میں IMD نے پیشگوئی کی ہے کہ یہاں جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور 35 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ گرمی رہے گی۔قومی راجدھانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے 44 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں