June 18, 2024 10:06 PM

printer

آئی ایم ڈی نے پیشگوئی کی ہے کہ آج سے شمال مغربی اور مشرقی بھارت کے حصوں میں شدید گرمی کی لہر کی صورتحال میں کمی آنے کا امکان ہے

گرمی کی لہر اور گرم راتوں کے باعث شمالی ہندوستان میں شدید گرمی جاری ہے لیکن جلد ہی اس سے راحت ملنے والی ہے، جس کا کافی دنوں سے انتظار ہے۔ بھارت کے محکمہئ موسمیات، IMD نے پیشگوئی کی ہے کہ آج شام سے شمال مغربی اور مشرقی بھارت کے حصوں میں شدید گرمی کی لہر کی صورتحال میں کمی ہونے کا امکان ہے۔ آکاشوانی نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے IMD کے سائنسداں Soma Sen Roy نے کہا کہ مغربی سمت سے ہونے والی گڑبڑ کی وجہ سے شمالی ہندوستان کے بہت سے حصوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دلّی میں کل سے ”اورنج“ الرٹ کو کم کر دیا جائے گا۔ قومی راجدھانی میں مانسون سے پہلے کی بارش ہونے کا امکان ہے۔
اس دوران ذیلی- ہمالیائی مغربی بنگال اور شمال مشرقی بھارت میں آئندہ دو تین دنوں کے دوران شدید بارش جاری رہے گی۔ آئندہ پانچ دنوں کے دوران جنوبی بھارت میں گرچ چمک، بجلی چمکنے اور تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں