بھارتی محکمہئ موسمیات نے اگلے پانچ دنوں کے دوران ملک کے مغربی ساحلی خطے میں شدید ترین بارش کے جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے شمال مشرقی، وسطی اور مشرقی بھارت میں بھی اگلے تین سے چار دنوں کے دوران شدید ترین بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے مزید کہا کہ وسطی مہاراشٹر میں ہفتے کے روز تک، مشرقی مدھیہ پردیش میں اگلے دو دنوں تک اور کونکن اور گوا میں جمعہ اور ہفتے کے روز شدید ترین بارش کا امکان ہے۔
وہیں محکمہئ موسمیات نے گجرات خطے میں ہفتے کے روز شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ دلّی میں محکمہئ موسمیات نے اگلے پانچ دنوں کیلئے ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
اس بیچ بھارتی محکمہئ موسمیات نے کیرالہ کے چار شمالی ضلعوں، کوزی کوڈ، وائیناڈ، کنّور اور کَسارا گوڑ کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے
اس بیچ بھارتی محکمہئ موسمیات نے کیرالہ کے چار شمالی ضلعوں، کوزی کوڈ، وائیناڈ، کنّور اور کَسارا گوڑ کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیات سے متعلق اپنے نظرثانی شدہ بلیٹن میں محکمہئ موسمیات نے آج شام کہا کہ ارنا کولم، Idukki، Thrissur، Palakkad اور ملاّ پورم میں اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ حکام نے وائیناڈ، Thrissur، Palakkad، ملاّپورم، کوزی کوڈ، کنّور اور کَسارا گوڑ ضلعوں کے تعلیمی اداروں میں کَل کیلئے تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ وائیناڈ میں ضلع انتظامیہ نے تودے کھسکنے کے امکانی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ راحت کیمپوں میں منتقل ہوجائیں۔ x