بھارتی موسمیات محکمے، IMD نے آج جموں و کشمیر، لداخ اور ہماچل پردیش میں ہلکی سے اوسط بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور شمال مغربی اترپردیش میں آئندہ دو روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش ہونے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ میں کَل دور دور تک بارش اور برفباری ہونے کا بھی امکان ہے۔
IMD نے اگلے تین روز کے دوران شمال مغربی بھارت میں کم از کم درجہ حرارت میں رفتہ رفتہ دو سے تین ڈگری سیلسیس کے اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے یہ بھی کہا ہے کہ اگلے تین روز کے دوران وسطی اور مشرقی بھارت میں کم سے کم درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی۔x