بھارتی موسمیات محکمے نے آئندہ پانچ دنوں کے دوران کونکن اور مدھیہ مہاراشٹر خطوں کیلئے Orange الرٹ اور مراٹھ واڑہ کیلئے Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD نے پیشگوئی کی ہے کہ اِس مدت کے دوران کونکن اور مدھیہ مہاراشٹر میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔ مراٹھ واڑہ میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹیں پڑ سکتے ہیں۔ کل صبح سے ممبئی اور اُس کے مضافاتی علاقوں میں زیادہ بارش ریکارڈ نہیں کی گئی ہے۔ x
Site Admin | July 17, 2024 2:44 PM