بین الاقوامی مالیاتی فنڈ IMF کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر اور اسپین کے سابق نائب وزیر اعظم Rodrigo Rato کو میڈریڈ کی صوبائی عدالت نے 4 سال 9 ماہ کی قید کی سزا سنائی ہے۔ 75 برس کے Rato ٹیکس گھوٹالے، غیر قانونی لین دین اور بدعنوانی کے مجرم قرار دیئے گئے ہیں۔ تحقیقات کرنے والوں نے بتایا کہ Rato نے مختلف مقامات پر اپنے اثاثے قائم کر رکھے ہیں، جن میں Bahamas، سوئٹرزرلینڈ، موناکو، لگژمبرگ اور برطانیہ شامل ہیں۔ تحقیقات کرنے والوں کو غیر اعلان شدہ فنڈ اور اثاثوں سے ہونے والے منافع کے طور پر ڈیڑھ کروڑ یورو کا بھی پتہ چلا ہے۔استغاثہ کے وکیلوں نے الزام لگایا کہ 2005 سے 2015 کے درمیان Rato نے اسپین کے ٹیکس دفتر میں دھوکہ دہی کی اور تقریباً 85 لاکھ یورو اپنی طرف کر لئے۔
Site Admin | December 21, 2024 9:23 PM
آئی ایم ایف کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر اور اسپین کے سابق نائب وزیر اعظم کو 4 سال 9 ماہ کی قید کی سزا سنائی
