ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 21, 2024 3:36 PM

printer

آئی ایم ایف کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر اور اسپین کے سابق نائب وزیراعظم کو میڈرڈ کی عدالت نے چار سال نو ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ IMF کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر اور اسپین کے سابق نائب وزیراعظم Rrodrigo Rato کو Madrid کی صوبائی عدالت نے چار سال نو ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ 75 سالہ منیجنگ ڈائریکٹر کو ٹیکس میں دھوکہ دہی، کالے دھن کو جائز بنانے اور بدعنوانی کا قصور وار پایا گیا تھا۔ تفتیش کاروں نے 15 ملین یورو سے زیادہ غیر اعلانیہ فنڈ اور کیپٹل منافع کا بھی انکشاف کیا ہے۔

Bankia Savins Bank کے سابق سی ای او Rato غیر اعلانیہ خرید و فروخت اور رقم نکالنے کے سلسلے میں خفیہ کارپوریٹ کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے کی پاداش میں اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2020 تک دو سال جیل کی سزا کاٹ چکے ہیں۔ Rato، Jose Maria Aznar کی پیپلز پارٹی کی حکومت میں 1996 سے 2004 تک نائب وزیر اعظم اور اقتصادیات کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں