ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 17, 2024 10:20 PM

printer

آئی ایس ایس ایف عالمی کپ فائنل میں وِوانگ کپور نے ٹریپ مقابلے میں چاندی کا تمغہ اور اَنن جیت سنگھ ناروکا نے اسکیٹ شاٹ گن میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے

 آئی ایس ایس ایف نشانے بازی عالمی کپ فائنل میں بھارت کے وِوان کپور نے آج دوپہر نئی دلّی میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ وِوان نے فائنل میں 44 نشانے لگائے اور سونے کا تمغہ جیتنے والے Ying Qi کے بعد دوسرے نمبر پر رہے۔ وہیں ترکیے کے Tolga N. Tuncer نے 35 کے اسکور کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔

اِس سے پہلے Skeet Final Shotgun زمرے میں اننت جیت سنگھ نَروکا نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ تمغوں کی فہرست میں چین، سب سے زیادہ 8 تمغوں کے ساتھ سب سے اوپر ہے۔ اِن میں سونے کے 5 اور کانسے کے 3 تمغے شامل ہیں۔ اس دوران بھارت 4 تمغوں کے ساتھ تمغوں کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر ہے۔ اِن میں چاندی کے دو اور کانسے کے دو تمغے شامل ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں