ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 12, 2024 9:42 PM

printer

آئی آئی ٹی مدراس، مجموعی زمرے میں قومی ادارہ جاتی درجہ بندی فریم ورک 2024 میں سرفہرست رہا ہے

آئی آئی ٹی مدراس کو اعلیٰ تعلیمی اداروں کی مجموعی درجہ بندی کی نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک، NIRF-2024 میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔
وہیں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس IISc بنگلورو کو دوسرا اور IIT بامبے کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے آج نئی دلّی میں مجموعی درجہ بندی کی بھارتی رینکنگ 2024 جاری کی۔ اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، وزیرِ تعلیم نے کہا کہ درجہ بندی اور اُس کی تسلیم شدہ حیثیت، قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے اہم جُز ہیں اور سبھی تعلیمی اداروں کو اِس نظام پر عمل کرنا ہوگا۔
وزیرِ تعلیم نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 58 ہزار تعلیمی ادارے ہیں، جن میں ساڑھے چھ ہزار NIRF نظام کے تحت آتے ہیں۔
یونیورسٹیوں کے زمرے میں، سرفہرست تین مقامات پر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، IISc، بنگلورو، جواہر لال نہرو یونیورسٹی، JNU نئی دلّی اور جامعیہ ملیہ اسلامیہ، نئی دلّی فائز ہیں۔ انجینئرنگ زمرے میں IIT مدراس پہلے مقام پر ہے، جبکہ IIT دلّی کو دوسری اور IIT بامبے کو تیسری پوزیشن ملی ہے۔
اِس سال 16 زمروں میں انعامات دیئے گئے، جن میں تین نئے زمرے شامل کئے گئے ہیں۔ یہ تین نئے زمرے ہیں: ریاستی عوامی یونیورسٹیاں، اوپن یونیورسٹیاں اور ہنرمندی کی یونیورسٹیاں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں