ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

آئین کے بارے میں دو روزہ خصوصی مباحثہ آج راجیہ سبھا میں شروع ہو رہا ہے۔

آئین کے بارے میں دو روزہ خصوصی مباحثہ آج راجیہ سبھا میں شروع ہو رہا ہے۔ ملک میں آئین اختیار کیے جانے کے 75ویں سال کے آغاز کے موقع پر یہ بحث ہوگی۔ اِسی طرح کا مباحثہ جمعے اور ہفتے کے روزہ لوک سبھا میں ہوا تھا۔ امید ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کَل راجیہ سبھا میں مباحثے کا جواب دیں گے۔

BJP نے راجیہ سبھا کے اپنے سبھی ارکان کے لیے 3 سطر پر مشتمل ایک Whip جاری کی ہے جس میں اُن پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بھارتی آئین پر بحث کے دوران آج اور کَل ایوان بالا میں موجود رہیں۔

26 نومبر 1949 کو بھارتی آئین ساز اسمبلی نے باضابطہ طور پر آئین کو اپنایا تھا اور یہ 26 جنوری 1950 کو نافذ ہوا۔

اِس طرح بھارت ایک خود مختار اور جمہوری ملک کے طور پر قائم ہوا۔

2015 میں مودی سرکار نے باضابطہ طور پر یہ اعلان کیا تھا کہ 1949 میں بھارتی آئین اپنائے جانے کے احترام کے طور پر ہر سال 26 نومبر کو یومِ آئین یا سمودھان دِوس کے طور پر منایا جائے گا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں