بھارتی کرکٹ کنٹرول بوڈ BCCI نے آئرلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کیلئے 15 رکنی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ کپتان ہرمن پریت کور اور تیز گیندباز رینوکا سنگھ کو سیریز کے دوران آرام دیا گیا ہے۔ہرمن پریت کور کی غیرموجودگی میں سمرتی منداھانا خواتین ٹیم کی کپتان ہوں گی جبکہ دیپتی شرما، نائب کپتان کی ذمہ داری نبھائیں گی۔
آئرلینڈ کے خلاف خواتین ٹیم کا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ 10 جنوری کو ہوگا۔سیریز کا دوسرا میچ 12 جنوری کو اور تیسرا اور فائنل میچ 15 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
Site Admin | January 6, 2025 9:36 PM