ہاکی میں چین میں جاری ایشیائی چمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں موجودہ چمپئن بھارت نے کوریا کو ایک کے مقابلے تین گول سے ہراکر لگاتار چوتھی کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارت کی طرف سے کپتان ہرمن پریت سنگھ اور Araijeet Singh Hundal نے گول کیے۔ بھارت پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔ اس سے پہلے بھارتی ٹیم نے چین، جاپان اور پچھلے سال دوسرے مقام پر رہنے والی ٹیم، ملیشیا کو شکست دی تھی۔بھارت اپنے آخری لیگ میچ میں ہفتے کے روز روایتی حریف پاکستان سے مقابلہ کرے گا۔
Site Admin | September 12, 2024 9:39 PM
ہاکی میں چین میں جاری ایشیائی چمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھارت نے کوریا کو ایک کے مقابلے 3 گول سے ہرا دیا
