کامرس اور صنعتوں کے وزیر پیوش گوئل نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارت اختراع اور ٹیکنالوجی والی قیادت سے نمو کے معاملے میں عالمی لیڈر کے طور پر اُبھرنے کے لیے تیار ہے۔ نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں اِسٹارٹ اَپ مہا کمبھ کے دوسرے ایڈیشن سے کل خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ بھارت، اختراع کی دنیا میں قابلِ ذکر اثرات مرتب کر رہا ہے اور یہ جلد ہی عالمی اسٹیج پر اپنا زبردست اثر پیدا کرے گا۔ جناب گوئل نے مزید کہا کہ نوجوان بھارت، دنیا پر چھا جانے کے لیے تیار اور منتظر ہے۔
جناب گوئل نے اِسٹارٹ اَپ مہا کمبھ تقریب کی ستائش کرتے ہوئے توانائی کی کارکردگی، الیکٹرانکس کو تقویت دینے اور نوجوان اِسٹارٹ اپس کی جانب سے دفاعی آلات کی تیاری جیسے عالمی درجے کے کاموں کا ذکر کیا۔×