ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 3, 2025 10:00 PM

printer

چھتیس گڑھ میں، بستر Pandum کے تحت ڈویژن سطح کا پروگرام آج سے دانتے واڑہ میں شروع ہو گیا ہے۔

چھتیس گڑھ میں، بستر Pandum کے تحت ڈویژن سطح کا پروگرام آج سے دانتے واڑہ میں شروع ہو گیا ہے۔ چھتیس گڑھ کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ وجے شرما نے اِس کا افتتاح کیا۔ اِس کی اختتامی تقریب پانچ اپریل کو ہوگی جس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ شرکت کریں گے۔

چھتیس گڑھ کا بستر علاقہ اپنی بہترین قبائلی ثقافت، روایت، رسم و رواج اور مختلف قسم کے قبائلی پکوان کے لیے جانا جاتا ہے۔ بستر Pandum یعنی بستر فیسٹیول کا انعقاد، اِس مالا مال قبائلی فن اور ثقافت کو بحال کرنے اور اِسے ملک اور بیرون ملک کے سامنے پیش کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس تین روزہ پروگرام کے تحت قبائلی رقص، لوک گیت، قبائلی ڈراما، موسیقی کے آلات، پوشاک، زیورات، دستکاری اور پکوان سمیت سات زمروں میں مسابقے کرائے جائیں گے۔ پچھلے سال چھتیس گڑھ سرکار نے بستر اولمپکس کا انعقاد کیا تھا جس میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی تھی اور اب بستر Pandum کا انعقاد اِس بات کا ثبوت ہے کہ یہ علاقہ نکسلی دہشت گردی سے آزاد ہوکر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں